🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے جس میں پاکستان فائزر سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدے گا ، معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت اس سال کے آخر تک فائزر پاکستان کو ویکسین کی 13 ملین ڈوز فراہم کرے گی۔اس حوالے سے وزیر صحت فیصل سلطان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ویکسین کی فراہمی کا ابھی تک کوئی درست ٹائم لائن دستیاب نہیں لیکن حکومتی معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
خیال رہے گذشتہ ماہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک ویکسین کی 12.9 ملین (1 کروڑ 29 لاکھ) ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔یاد رہے 29 مئی کو امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھی، فائزر ویکسین پاکستان کو کوویکس کی جانب سے فراہم کی گئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ فائزر کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی دوسری کورونا ویکسین ہے، رواں ماہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی۔
پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم میں بنیادی طور پر چینی ویکسین ، سائنوفرم ، کینسو بائیو اور ساینوواک ، آسٹرا زینیکا کا استعمال کیا جارہا ہے،آسٹرا زینیکا صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔واضح رہے حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی ، 70لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے ویکسین خریداری کی منظوری دی گئی۔
مشہور خبریں۔
کراچی: صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد
🗓️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی
مارچ
ہم پر گرنے والا ہر بم امریکی ہے: محمد علی الحوثی
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا
نومبر
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
فہد مصطفیٰ کی ’فرشی شلوار‘ پہن کر شو میں آنے کی ویڈیو وائرل
🗓️ 15 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل
مارچ
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
مارچ
امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ
🗓️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے
مارچ
جموں کا قتل عام انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 4 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
امریکی پارلیمنٹ اسپیکر کا اس ملک کی ریپبلک پارٹی پر بہت بڑا الزام
🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلک پارٹی
جون