?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے جس میں پاکستان فائزر سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدے گا ، معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت اس سال کے آخر تک فائزر پاکستان کو ویکسین کی 13 ملین ڈوز فراہم کرے گی۔اس حوالے سے وزیر صحت فیصل سلطان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ویکسین کی فراہمی کا ابھی تک کوئی درست ٹائم لائن دستیاب نہیں لیکن حکومتی معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
خیال رہے گذشتہ ماہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک ویکسین کی 12.9 ملین (1 کروڑ 29 لاکھ) ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔یاد رہے 29 مئی کو امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھی، فائزر ویکسین پاکستان کو کوویکس کی جانب سے فراہم کی گئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ فائزر کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی دوسری کورونا ویکسین ہے، رواں ماہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی۔
پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم میں بنیادی طور پر چینی ویکسین ، سائنوفرم ، کینسو بائیو اور ساینوواک ، آسٹرا زینیکا کا استعمال کیا جارہا ہے،آسٹرا زینیکا صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔واضح رہے حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی ، 70لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے ویکسین خریداری کی منظوری دی گئی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے
?️ 19 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت
اپریل
میں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ روکی؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں
مئی
فلسطین میں ہر طوفانی آپریشن کے پیچھے ایک ماں کا رول
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی سات
دسمبر
پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں
جولائی
وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا
فروری
اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند رہے:چین
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر اور مستقل نمائندے ژانگ جون
دسمبر
غزہ کی یہ حالت کیوں ہے؟عالمی چرچ کونسل کی زبانی
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عالمی چرچ کونسل نے غزہ میں امن کی بحالی اور
جون