?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق 720 ملین ڈالرز(72کروڑ ڈالرز) کے دو منصوبوں پر دستخط ہوئے جہاں بینک 40 کروڑ ڈالرز سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 32 کروڑ ڈالرز خیبرپختونخوا کے دیہی روڈز ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے دے گا۔
وزیر اعظم اور صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے بینک کے وفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کے سلسلے سے آگاہ کیا۔
ان اصلاحات میں ٹیکس محصولات میں اضافہ، توانائی کے شعبے کی مالی استحکام کو بہتر بنانا، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے خلاف اقدامات، غیر ہدف شدہ سبسڈی میں کمی اور سماجی تحفظ کو بڑھانا شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں ان اصلاحات کی پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں تاکہ ان کے کامیاب نفاذ اور طویل مدتی اثرات کو یقینی بنایا جا سکے جوکہ پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5 ارب ڈالرز سے زیادہ کی فراخدلانہ مدد کو سراہا اور زراعت سمیت ماحولیاتی لچک کے منصوبوں میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی پاکستان کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔
صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان لہ طویل وابستگی کو سراہا اور جامع اصلاحات پر حکومت پاکستان کی تعریف کتے ہوئے پاکستان کے لیے بینک کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے بینک کے عزم کی تجدید کی۔
اس موقع پر وفاقی وزرا برائے منصوبہ بندی و ترقی، سرمایہ کاری و نجکاری، اقتصادی امور، خزانہ و محصولات اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم اور بینک کے صدر نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے یہ دونوں منصوبے سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کو طوفان الاقصی آپریشن کے
اکتوبر
غزہ جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی میزائل
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی ویب سائٹ قدس الاخباریہ نے ایک انفوگرافک میں غزہ
جولائی
سعودی شہزادہ موت سے ایک قدم کے فاصلے پر
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:موجودہ سعودی ولی عہد شہزادہ کے حکم قید کیے جانے والے
جولائی
صیہونی جتنے چالاک بنتے ہیں اتنے ہیں نہیں
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین کیمپ کی ایک عمارت میں 50 صیہونی فوجیوں کے
جولائی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سعودی عرب سے تعلقات کا خیرمقدم
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹور زرداری نے ایرانی ہم منصب امیر
اپریل
سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو
مئی
عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج رخصت پر روانہ
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
ستمبر
ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے آج (ہفتہ) مشرق وسطیٰ
مئی