پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ شہباز شریف

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان ہر طرح کے حالات میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے، پاکستان کی حمایت کرنے پر ہم ایرانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان تنازع میں ایران کی ثالثی کی پیشکش پر بھی شکرگزار ہیں، ایران کی ثالثی پیشکش ہم نے قبول کی تھی لیکن بھارت نے مسترد کر دی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے امور پر بھی بات ہوگی۔ غزہ میں اسرائیل کی تباہ کُن جنگ اور نسل کشی کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا مسلم امہ اور علاقائی تعاون میں ایران پاکستان ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر اور فلسطین مسئلے کے حل تک دونوں خطوں میں امن انصاف نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین تنازع کو علاقوں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات خوش آئند ہیں، اس کے اچھے نتائج کی امید ہے۔

انھوں نے کہا ایران کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ آئندہ دس سالوں میں ایران پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

منیلا میں لاوروف اور روبیو کی ملاقات

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ کو یمن میں جنگ روکنے کے لیے فوری طور پر آگے آنا چاہیے؛یمنی پارلیمنٹ کا مطالبہ

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے قانون سازوں نے یمن میں جنگ جاری رکھنے کے

صیہونیت اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردانہ نوعیت ثابت ہوچکی ہے: فلسطینی مجاہدین

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین تحریک نے انقلاب اور عالمی استکبار سے وابستہ

عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت کیوں ہے؟

?️ 9 فروری 2026عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت کیوں ہے؟ الجزیرہ

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت

جنوبی کوریا کے سابق وزیر انصاف کو 25 سال قید کی سزا

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:جنوبی کوریا کے سابق وزیر انصاف کو مارشل لا نافذ کرنے

خیبر پختونخوا:سوات میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری

?️ 11 اگست 2022سوات: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات اور دیر کی سرحد

فواد چوہدری کو ایک اور اہم وزارت مل گئی

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے