?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت نے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑا دیا ہے لیکن ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم اسرائیل کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے پشاور کے المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑا دیا ہے لیکن ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں، یہ انتخابات نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم جنوبی افریقہ کا ساتھ دیں جس نے غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہن اور پاکستان کی بیٹی کو رہائی نہیں دلوا سکتے، عافیہ نے دوبارہ ملنے کی درخواست کی ہے اور میں مارچ میں ایک بار پھر امریکا جاؤں گا۔
سینیٹر مشتاق نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، گیس کی قیمتوں میں 193فیصد کا اضافہ مہنگائی نہیں معاشی دہشت گردی ہے اور بجلی کے بل میں ہم سے 11 اقسام کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ ظلم کا نظام ہے، ججز اور جرنیلز قوم کو لوٹ رہے ہیں، یہ بڑے بنگلوں میں رہنے والے غریب کا درد کہاں سمجھتے ہیں لیکن ہم عوام اور آپ کے بچوں کی جنگ لڑرہے ہیں۔سینیٹر مشتاق نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، گیس کی قیمتوں میں 193فیصد کا اضافہ مہنگائی نہیں معاشی دہشت گردی ہے اور بجلی کے بل میں ہم سے 11 اقسام کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی سیاست جیب کی نہیں بلکہ پیغمبرﷺ کی سیاست ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار
?️ 7 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی
جولائی
امریکہ غزہ کو ایک آزاد زون میں تبدیل کر سکتا ہے : ٹرمپ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر، صیونی مفادات کے تحت متعدد بار فلسطینیوں
مئی
یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست
مارچ
صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف
اکتوبر
جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے
اپریل
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد
فروری
حزب اللہ کی طاقت برقرار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز نیٹ ورک 24 نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر
جنوری