?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔
چین کے شہر تیانجن سے ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات میرزویان کے ساتھ باقاعدہ مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے عوام کے لیے امن کے مشترکہ اہداف، ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے دوطرفہ اور کثیرالقومی فورمز میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
یمن کا صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب ممالک کو انتباہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد
جولائی
اسرائیل شام کے علاقوں قابض بنا ہوا ہے: عبوری وزیر خارجہ کا بیان
?️ 14 فروری 2026اسرائیل شام کے علاقوں قابض بنا ہوا ہے: عبوری وزیر خارجہ کا
فروری
طالبان کے القاعدہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں:اقوام متحدہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں طالبان کی نگرانی کرنے والے مشن کے سربراہ
فروری
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس
مئی
ابھی 26 ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں، 27 ویں کی ضرورت نہیں۔ اسحاق ڈار
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
اگست
صارفین کی سہولت کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 20 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
جولائی
زیلنسکی کا بائیڈن پر ردعمل
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
میں نے ایک تاریخی فتح حاصل کی:ٹرمپ
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر نے انتخابات میں اپنی فتح کے باضابطہ اعلان سے
نومبر