?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی مہنگائی کے دور میں امیروں سے زیادہ ٹیکس وصول کرے اور غریبوں کو تحفظ دے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ مہنگائی اگست کے مہینے میں 27.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس سے عوام کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہوا ہے، اس کے علاوہ رواں مہینے بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
معاشی مشکلات کا شکار حکومت نے شروع میں عوام کو کچھ ریلیف دینے کے وعدے کیے لیکن بعد میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے ریلیف کے امکان کو مسترد کر دیا۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے بعد نجی نیوز چینل ’جیو‘ سے بات کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اس کے مطابق ہے، جو پاکستان کے عوام ملک کے لیے دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پروگرام میں جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ برائے مہربانی امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں اور پاکستان کے غریب لوگوں کا تحفظ کریں، مجھے یقین ہے کہ یہ اس کے مطابق ہے جو پاکستانی عوام ملک میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ ان کی پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملک کے معاشی حالات سے متعلق ملاقات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے استحکام کو یقینی بنانے، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے، ٹیکس وصولی کو ترجیح دینے اور پاکستان میں معاشی طور پر کمزور افراد کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی ملاقات کے بارے میں جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کے ساتھ تعمیری بات چیت کی، جس میں پاکستان میں معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام اور اس کے تحت فوری طور پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد 2 سہ ماہی جائزے کے بعد دیگر رقوم دی جائیں گی۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے بالترتیب 2 ارب ڈالر اور ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کرانے کے بعد آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
?️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
بائیڈن کیوں صہیونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں ؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی مسلمان عربوں اور ان کے اتحادیوں نے حماس کے ساتھ
اکتوبر
بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک
جون
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں
اگست
سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ
فروری
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ دشمنی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ
فروری
کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دے دیا گیا، پاور ڈویژن
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کے
اکتوبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کا نتیجہ؛سوڈانیوں کے پاس کچھ نہیں بچا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:خرطوم کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور تعلقات
اکتوبر