?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بحالی کی جانب گامزن ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے دوران 11 بجکر 3 منٹ پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1782 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 692 کی سطح پر پہچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے جواب میں چین کی جانب سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے خدشات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 3 ہزار 882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روکنا پڑا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی جانب سے ٹرمپ کے محصولات پر ’آخری دم تک لڑنے‘ کے اعلان کے بعد اہم ایشیائی مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوابی ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں بیجنگ پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد چین کا کہنا ہے کہ وہ ’آخری دم تک لڑے گا‘۔
بیجنگ کی وزارت تجارت نے ٹرمپ انتظامیہ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے محصولات ایک عام یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو
جولائی
تل ابیب کے خلاف اردگان کس حد تک سنجیدہ ہے؟
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بہت سے لوگ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ایک
جولائی
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی
فروری
صیہونی فوجیوں کے موبائل فونز کی معلومات حماس کے ہاتھ میں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
جولائی
یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی
ستمبر
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر
سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور کو کمزور کیا
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ یروشلم سینٹر کے ایک محقق
اگست
عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی
دسمبر