کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 375 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 375 پوائنٹس یا 0.92 فیصد اضافے کے بعد 41 ہزار 340 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 40 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے مارکیٹ میں اضافے کی وجوہات کے حوالے سے بتایا کہ سرمایہ کاری دوست بجٹ اور خاص طور پر نقد ذخائر پر ٹیکس سے متعلق اقدامات کی توقعات ہیں جس سے لسٹڈ کمپنیاں مجبور ہوسکتی ہیں کہ وہ شیئر ہولڈرز کو زیادہ ادائیگی کریں۔
ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ سلمان نقوی نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ بڑھنے کی متعدد وجوہات ہیں، جس میں سیاسی عدم استحکام میں کمی، اس کے علاوہ بجٹ آنے والا ہے اور قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہر وہ کمپنی جس کے پاس اچھی نقد رقم ہے، اس پر ٹیکس لگایا جائے گا یا پھر وہ ڈیوڈنڈ دے، کمپنیاں اپنا پیڈ اَپ کیپٹل (ادا شدہ سرمایہ) بڑھا رہی ہیں تاکہ وہ بونس دے دیں اور انہیں کیش ڈیوڈنڈ نہ دینا پڑے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے مراعات دینے کے حوالے سے باتیں سامنے آرہی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتیں کافی نیچے آگئی ہیں جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے، اس لیے سیمنٹ سیکٹر میں تیزی دیکھ رہے ہیں۔