پاک، بھارت آبی تنازع پر  مذاکرات کل ہوں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں )پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر مذاکرات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونگے،مذاکرات کے لئے  دس رکنی بھارتی وفد آج لاہور پہنچے گا۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کےسکسینا کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات پرمذاکرات کل وفاقی اسلام آباد میں ہوں گے، مذاکرات کے لیے 10رکنی بھارتی آبی ماہرین کاوفد آج واہگہ کےراستےلاہورپہنچ رہا ہے۔مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کےسکسینا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پراعتراضات کےبعد یہ پہلااجلاس ہوگا۔اس حوالے سے کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریائے چناب پر کیرو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ڈیزائن پراعتراض ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں دریائے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پربھی اعتراض ہے۔

مہرعلی شاہ کے مطابق دریائے سندھ پر24میگاواٹ کےنیموں چلنگ کےڈیزائن پر بھی اعتراض ہے اور مذاکرات کے دوران ہم دریائے سندھ پرٹربوک شیوک منصوبے کےڈیزائن پراعتراض اٹھائیں گے۔کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں 25 میگاواٹ کےہنڈررمان، دریائے سندھ پرسانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور19 میگا واٹ کےمینگڑم سانگرا پربھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔انڈس واٹر کمشنر کے مطابق بھارتی وفد مذاکراتی اجلاس کے بعد 4مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائےگا۔

 

مشہور خبریں۔

اماراتی سرورز ہیک ہونے سے 9.5 ملین عراقیوں کی معلومات لیک

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی نیوز ذرائع کا کہناہے کہ اماراتی سرورز کے ہیک ہونے

’کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، ان کے بیٹے اسی طرح اٹھائے جائیں تو ان کو پتا چلے‘

?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافی احمد نورانی کی والدہ اپنے لاپتہ بیٹوں

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول: روس

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے منگل کو

یمنی بحریہ کیسی ہے؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: گزشتہ دہائی کے دوران جنگ اور پابندیوں کے باوجود یمنی

سعودی عرب نے سویڈن سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب

’آسکر‘ تقریب میں ملالہ سے نامناسب سوال کرنے پر میزبان کو تنقید کا سامنا

?️ 13 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی ہر

نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ

?️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے

باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے