?️
بلوچستان( سچ خبریں ) بلوچستان سے افغانستان سے متصل چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا جسے سرحد کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باڑلگانے پر اعتراض کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور سرحد بند ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت اور نیٹو سپلائی سمیت ہر طرح کی ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاؤں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد بارڈر بند کردیا گیا تھا۔پاکستان، دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا اور اس پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ افغان بارڈر انتظامیہ نے ایک بار پاکستان کے قلی لقمال کے علاقے میں باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں اطراف سے سرحد بند کردی گئی تھی۔سرحد کی بندش سے معمول کے مطابق سرحد عبور کرنے والے دونوں ممالک کے لوگ بھی متاثر ہوئے تھے۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ ‘سرحد دوسرے روز بھی دو گھنٹے بند رہی تھی تاہم فلیگ میٹنگ میں مذاکرات کے بعد بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا تھا’۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے افغان انتظامیہ کو پہلے ہی باڑ لگانے سے آگاہ کردیا تھا کیونکہ وہ دونوں اطراف سے ہر قسم کی غیر قانونی بارڈر کراسنگ روکنا چاہتا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاللہ لانگو کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کے بعد تخریبی کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات
اکتوبر
پولینڈ کی جانب سے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کا خیر مقدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: پولینڈ نے بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے
جون
مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا کے پیش نظر پاکستان آنے
اگست
غزہ میں 152 صحافی مارے گئے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے
جون
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اتوار کو غزہ کے عوام کی حمایت میں گوتھن برگ، سویڈن
مئی
حزب اللہ کے ساتھ جنگ بچوں کا کھیل نہیں:اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ اور تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر نے حزب اللہ
مئی
برطانوی وزیر داخلہ کی ٹریفک جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش پر ہنگامہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ کے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور
مئی
کیا چین امریکہ کے آگےجھک جائے گا؟ امریکہ کا دعوی
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر
اپریل