پاک فوج اور حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، دہشتگردوں کی جہاں پناہ گاہیں ہوں گی انہیں بھگتنا ہوگا۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہماری سرزمین پر ہو یا افغانستان کی، پناہ گاہ دینے والوں کو ملکر جواب دینا ہوگا، جہاں پناہ گاہیں ہوں گی،انہیں بھگتنا ہوگا، حکومت پاکستان اور افواج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، دہشتگردوں کیلئے اب کوئی رعایت نہیں، افغانستان کو بھی پیغام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 3 سال قبل افغانستان گیا، ڈی جی آئی ایس آئی ساتھ تھے، ہم نے کہا افغانستان سے ہمارے ملک میں دہشتگردی ہو رہی ہے، افغانستان کو کہا آپکی سر زمین سے ہمارے 2 صوبوں میں دہشتگردی ہو رہی ہے، کہا گیا 10 ارب روپے دیں تو طالبان کی بارڈر کے قریب پناہ گاہیں منتقل کر دیں گے، ہم نے کہا طالبان واپس نہیں آئیں گے اس کی گارنٹی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اس گارنٹی کاجواب نہیں دے سکا، کل ہمارے 2 افسران اور 9 جوان شہید ہوئے، وفاقی،صوبائی حکومتوں کو دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بنیان مرصوص کے بعد ہماری افواج نے ملک کے اندر اور باہر بھی اپنالوہا منوایا، ہم پر قرض ہے کہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، تجویز ہے اگلے ہفتے ایک وفد افغانستان جائے۔

خواجہ آصف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہماری سرزمین پر ہو یا افغانستان کی،پناہ گاہ دینے والوں کو ملکر جواب دینا ہو گا، جہاں پناہ گاہیں ہوں گی،انہیں بھگتنا ہو گا، حکومت پاکستان اور افواج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، دہشتگردوں کیلئے اب کوئی رعایت نہیں،افغانستان کو بھی پیغام دے چکےہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے

صیہونی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے

اسرائیل لبنان میں خانہ جنگی شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے: لبنان

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ سے وابستہ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن امین شری نے

جنگ بندی کے باوجود صیہونی حکومت کے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی

کورونا سے متاثرہ افراد میں صحت یابی کے بعد بھی 80 بیماریاں ہونے کا انکشاف

?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی

شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک

مریم نواز کا مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپ میں بچوں کیساتھ کھانا کھایا

?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف سیلاب متاثرہ

سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’ایچ-ایس ون‘ خلا میں روانہ کر دیا

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی خلائی ایجنسی نے اتوار کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے