?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گُلر نے اہم ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکی کے وزیرِ دفاع یاشار گلر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال، جاری دفاعی تعاون کی پیش رفت، اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اہداف اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر زور دیا جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، انہوں نے تربیت اور خلائی و ہوابازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کو منظم اور تیز کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
ترک وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی گرم جوشی اور مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا اور بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے فضائیہ کی عملی تیاری اور قومی خودمختاری کے بھرپور دفاع پر ایئر چیف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، خاص طور پر دفاعی صنعتوں کے درمیان قریبی اشتراک کے ذریعے۔
انہوں نے نئی ٹیکنالوجیز، جدید ایویانکس اور بغیر پائلٹ فضائی نظاموں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔
ترک وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پائلٹ ایکسچینج پروگرام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دونوں فضائی افواج کے پیشہ ورانہ فروغ اور عملی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تربیتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا اور دو طرفہ و کثیرالملکی فضائی مشقوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیرِ دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون بڑھانے، دفاعی روابط کو مضبوط بنانے اور مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی شراکت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر دفاع یشار گُلر بدھ کی صبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی صفوں میں شدید احتجاج
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ موساد کے تین
اپریل
یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کے شہریوں نے امریکی میرینز کے یمن سے ذلت
فروری
اپسٹین کیس میں برطانوی شاہی خاندان کا ایک اور سراغ
?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:شائع شدہ تازہ ترین دستاویزات سے واضح ہوا ہے کہ برطانوی
فروری
خطے کو جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشتگردی کا سامنا، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
?️ 26 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا
نومبر
یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
اپریل
ایران سے تیل کی خریداری پر امریکہ کی چین کو وارننگ / بیجنگ کا جواب: مداخلت نہ کریں
?️ 31 جولائی 2025ایران سے تیل کی خریداری پر امریکہ کی چین کو وارننگ /
جولائی
غزہ کے لیے ٹرمپ کی سربراہی اجلاس میں ممالک کے شاہانہ وعدے!
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:مصر کے شہر العریش میں منعقدہ نام نہاد غزہ امن
فروری
برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے
مئی