پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

?️

کراچی (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔

کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ مسلم ملکوں کا ایک بلاک بننا چاہیے، میں نے کہا تھا کہ قطر میں مسلم ممالک جمع ہو رہے ہیں تو یہ خوش آئند ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا اسلامی ملکوں کی ایک مشترکہ قوت ہونی چاہیے، ہم نے کہا تھا دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو سعودی عرب اور پاکستان اسے روکنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں، جب فلسطینی ایک فلسطین کی بات کرتے ہیں تو ہمیں بھی ایک فلسطین کی بات کرنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امن کے لیے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن مارچ کیا ہے، ہم امن کا پرچار کر رہے ہیں، یہی ہمارا منشور ہے، اپنے منشور پر عمل کرنا ہم دوسروں سے زیادہ جانتے ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد جانا نہیں چاہتے لیکن آپ کا رویہ مجبور کر رہا ہے، اب ایسے نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کے خلاف الیکشن کے نتائج آئیں، قوم اپنے خیر خواہوں کو پہچاننے لگی ہے، پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور ہے، یہاں بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک کی مذمت کے باوجود شام میں صہیونی حملے جاری، درعا میں شہری آبادی کو نشانہ

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:عرب ممالک کی مذمت کے باوجود شام میں صہیونی حملے جاری،

جو دشمن کو میدان میں نہیں ملا، سیاست میں نہیں دیں گے : معاون بری

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: لبنان کی طرف سے صیہونی حکومت کے جنوبی لبنان میں

امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل

جتنا ہو سکے روسیوں کو قتل کرنا چاہیے: یوکرائنی سفیر

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    پیر کو ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے،

ایران کی تجویز امریکی اور صیہونی منصوبے کو ناکام بنا سکتی ہے، سعودی عرب سبق سیکھے:عطوان

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے سعودی عرب کو تل ابیب

بلوچستان: ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

?️ 12 مئی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ

صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور  نے اس

کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے