پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، متعدد افغان چوکیاں تباہ

افغانستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان ٹھکانے بھی تباہ ہوئے اور حملہ آور پسپا ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی گئی جس کے جواب میں پاکستان کی فورسز نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھرپور ردعمل دیا۔ باجوڑ کے علاقے میں افغان جانب کی دو چوکیاں بھی تباہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسموگ کے تدارک کیلئے اسکول، کالجز ہفتے کو بند رکھنے کا حکم، ہفتے میں 2 دن گھر سے کام کی تجویز

?️ 13 نومبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے

یوٹیوب نے کم عمر صارفین کے لیے ذہنی صحت کی ویڈیوز تک رسائی آسان بنا دی

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 13 سے 17 سال

ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے

شامی فوج پر داعش کا حملہ

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں

فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے

افغان طالبان کا قتل عام

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں

روسی حملے میں کیف تباہ

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں

مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل ہیں، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے، ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے