?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان ٹھکانے بھی تباہ ہوئے اور حملہ آور پسپا ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی گئی جس کے جواب میں پاکستان کی فورسز نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھرپور ردعمل دیا۔ باجوڑ کے علاقے میں افغان جانب کی دو چوکیاں بھی تباہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ کانگریس نہیں بلکہ اسرائیل ہے: ٹکر کارلسن
?️ 21 جون 2026سچ خبریں: معروف امریکی ٹیلی ویژن میزبان اور تجزیہ کار ٹکر کارلسن
جون
ایران کے خلاف جنگ کے عالمی میڈیا میں اثرات، 39 دن بعد صورتحال کا جائزہ
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کو 39 دن
اپریل
ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
75 فیصد فلسطینیوں کی حماس کے بارے میں مثبت سوچ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:عرب ورلڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق
نومبر
کیا السوڈانی دوسری بار عراق کے وزیر اعظم بنیں گے؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ محمد شیعہ
نومبر
مستند شواہد ہیں غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل
ستمبر
پنجاب کے وزیر اعلی کے آفس کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی
?️ 23 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جیل خا نہ جات و ترجمان پنجاب
ستمبر
حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی اچھی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری
?️ 13 جولائی 2025گجرات (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور
جولائی