?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 54 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور اس کے بعد 26 اور 27 اپریل 2025ء کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا، سکیورٹی فورسزنے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج اپنے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، فتنہ الخوارج کی یہ کاروائی واضح کرتی ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، ایسی کارروائی ریاست اور عوام کے ساتھ غداری اور کے مترادف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کا سٹریٹجک مقصد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا ہے تاکہ فتنہ الخوارج کو سانس لینے کا موقع دیا جا سکے، ہماری مسلح افواج کے بھرپور حملوں سے بری طرح پسپا ہو چکا ہے، سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو بروقت روک دیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج کو ہلاک کرنے کا ریکارڈ ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم ہیں، ایسی جرات مندانہ اور فیصلہ کن کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور اس امر کا ثبوت ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید قاسم سلیمانی؛ علاقائی اور عالمی امن کے معمار؛دہشت گردی کے خلاف جنگ کا امریکی جھوٹ بے نقاب کرنے والے
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک عظیم فوجی اسٹریٹجسٹ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے
دسمبر
تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
?️ 21 مارچ 2021تھائی لینڈ (سچ خبریں) تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت
مارچ
اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائم میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی
اکتوبر
وہ عرب ممالک جنہوں نے صادق کے وعدے کے خلاف فوری ایکشن لیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: بلال نزار ریان نے یمن پر صیہونی حکومت کے حملے
جولائی
2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی
?️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم
نومبر
کورونا وائرس کے بعد بچے اب خسرہ میں بھی مبتلا ہونے لگے
?️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان میں بہت سے بچے کورونا وائرس کا شکار ہو
اپریل
انصاراللہ اب کیا کرنے والی ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت
نومبر
ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
اپریل