?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے لیا گیا ہے تاکہ موجودہ صورتحال میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں اسلحہ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،یہ حفاظتی اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا دہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔
مسلح ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے چھری ، زنگ آلود پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ پستول میں گولیاں موجود نہیں تھیں۔واقعے کے فوری بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔


مشہور خبریں۔
دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کے ممکنہ فیصلے کیا ہوں گے؟
?️ 15 ستمبر 2025دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کے ممکنہ
ستمبر
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل
کرپٹو کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں‘ پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں عالمی مثال بنے گا، بلال بن ثاقب
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن
دسمبر
نیتن یاہو کی نئی کابینہ کے آغاز کے 58 دنوں کے اندر استعفیٰ
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیوم کے رہنما آوی ماعوز نے
فروری
سوشل میڈیا پر عمران خان کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، دفتر خارجہ
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا
نومبر
فلسطینیوں کی شاندار فتح، اسرائیل نے اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا
?️ 21 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ
مئی
برطانیہ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق برطانوی سفارت کار نے کہا کہ اس ملک کو
ستمبر
سعودی میڈیا کا ایران کے خلاف گھناؤنا کھیل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جب کہ دنیا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں
اکتوبر