?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد مسلسل تیسری بار مہینے کے آغاز پر محکمے میں افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کسٹمز گروپ گریڈ 17 سے 21 کے 14 افسران کےتبادلے اور تقرریاں کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے محمد صادق کو ’چیف کلیکٹر ایکسپورٹس ان پٹ آؤٹ‘ کراچی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا جبکہ مذکورہ گریڈ کے یعقوب مکو کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا۔
علاوہ ازیں گریڈ 21 کے عرفان الرحمٰن کو چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ اورگریڈ 19 کی نوشین ریاض خان کو ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات کیا گیا۔
اسی طرح کسٹمز گروپ گریڈ 19 کے توصیف امان ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
وفاقی ریونیو بورڈ کے مطابق فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر اور دسمبر 2024 کے آغاز پر بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد ان لینڈ ریونیو سروسز (آئی آر ایس) کے گریڈ 17 سے 20 کے 60 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی تھی۔
دریں اثنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں محصولات کی وصولی کے ہدف میں تقریباً 386 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور توقع سے کم افراط زر کی وجہ سے ٹیکس وصولیاں متاثر ہونا ہے۔
رواں ہفتے (منگل) کو جاری ہونے والے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ایف بی آر نے 6 ہزار 9 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ہزار 623 ارب روپے جمع کیے، تاہم یہ وصولی گزشتہ سال کے 4 ہزار 446 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، آصف علی زرداری
?️ 1 نومبر 2025گلگت بلتستان: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
نومبر
آئی اے ای اے کی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ زراعت کیلئے ایٹمی حل کی حمایت
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایٹمز فار فوڈ انیشیٹیو کے تحت ایک حالیہ
ستمبر
حکومت کی ہدایت، 6 ڈی آئی جیز میں سے کوئی بھی اپنا چارج نہ چھوڑے
?️ 1 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} صوبہ سندھ کے ۶ ڈی آئی جیز کے تبادلے
مارچ
پاکستان کے ایٹمی تحفظ کے چھترے میں سعودی عرب بھی شامل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی شاہی خاندان کے قریبی تجزیہ کار علی الشہابی نے
ستمبر
یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک
مارچ
پوٹن کے ایلچی: برطانیہ اور یورپی یونین روس اور امریکہ کے تعلقات کو کشیدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی جو کہ امریکی حکومتی عہدیداروں
اکتوبر
فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماءپی ٹی آئی
مارچ
شمالی شام میں ترک کرائے کے فوجیوں کی خود سوزی، 22 ہلاک اور زخمی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام میں موجود الجبہت الشامیہ اور احرار الشام نامی گروہ
جون