ٹیکس کے  پیسوں سے متعلق فرخ حبیب کا اہم بیان

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے  ٹیکس کے پیسوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ماضی میں عوام کے ٹیکسوں کی رقم لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو نہ بیرون جائیدادیں بنا رہا ہے نہ ماضی کی طرح رشتہ داروں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی ترجیحات کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، ماضی کے قرضوں کا بوجھ اور مشکلات کا بھی سامنا ہے ، 260 ارب کے احساس پروگرام میں 70 لاکھ خاندانوں کی کفالت کی جارہی ، کم آمدنی والے افراد کے بچوں کی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں، اعلی تعلیم کیلئے سالانہ 50 ہزار اسکالر شپ دی جارہی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا ہے ، احساس راشن پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی دی جارہی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خاں کے بعد 9 فروری کو فیصل آباد ڈویژن میں بھی صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان یہاں آکر صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن پر دھاوا، تین فلسطینی شہید ہوگئے

?️ 12 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے غرب

اسلام آباد پولیس کا اعلیٰ انتظامیہ سے بنی گالا کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ انتظامیہ سے ڈاکٹر شہباز

ایران اور سعودی عرب کے معاہدوں سے اسرائیل کے منصوبے ناکام: صہیونی میڈیا

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ کے مطابق آئندہ ماہ سعودی عرب اپنی

صدر مملکت کا اقلیتوں کے نام پیغام

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر

امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے

جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر

?️ 13 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے

کیا کیلیفورنیا میں دوبارہ آگ لگنے والی ہے؟

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا میں حالیہ جنگلاتی آگ کے تباہ کن اثرات کے بعد،

ہم کسی بھی تنازعہ میں امریکا کے شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان سے فوجی انخلا کے ساتھ ہی واشنگٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے