?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہ رکھنے والے افراد جیسے گھریلو خواتین، 6 لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی والے افراد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئی فیملی کیٹیگری ڈیپینڈنٹ افراد کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے مستثنیٰ قرار دے گا، جب کہ حد سے کم کمانے والے یا بیرون ملک رہنے والے اشخاص بھی سم بلاک یا سفری پابندی جیسے جرمانے سے بچ جائیں گے، ان اقدامات کا مقصد ان شہریوں کو غیر منصفانہ جرمانے سے روکنا ہے کیونکہ حکومت نان فائلر کے زمرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ اقدام زیرو ریٹرن فائلنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے جواب میں کیا گیا ہے جو کہ 25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، اور یہ ٹیکس سال 2023 میں داخل کیے گئے تمام گوشواروں کا تقریباً 70 فیصد ہے۔
مجوزہ نظام کے تحت انکم ٹیکس قانون میں خاندان کی نئی تعریف متعارف کرائی جائے گی، اس کے تحت بیوی، 25 سال سے کم عمر کے بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹی کو شوہر یا باپ کی فائلنگ اسٹیٹس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی۔
یہ شق شوہر یا والد کی ٹیکس فائلر کی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے خاندان کے افراد کو مالی لین دین کرنے کے قابل بنائے گی، جیسے کہ جائیداد اور فنانشل سرمایہ کاری میں۔
یہ اقدام بہت سی گھریلو خواتین کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ذمہ داری سے نجات دلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، خاص طور پر جب ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ان کے شریک حیات ہوں، تاہم، اس انتظام کے تحت کی جانے والی لین دین پچھلے ٹیکس گوشواروں میں فائلر کی طرف سے اعلان کردہ آمدنی تک محدود ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا مقصد ریئل اسٹیٹ، گاڑیاں اور دیگر اثاثے خریدنے کے اہل خاندانوں کے لیے ریفرنس ویلیو مقرر کرنا ہے، ریفرنس ویلیو شوہر یا والد کی سابقہ ٹیکس فائلنگ میں ظاہر کردہ آمدنی پر مبنی ہوں گی، ایسی صورتوں میں جہاں ایک عورت آمدنی حاصل کرتی ہے اور اس کا شوہر مالی طور پر اس پر منحصر ہے وہی اصول لاگو ہوں گے جو شوہر کو اپنی بیوی کے ظاہر کردہ آمدنی کی حد کے اندر سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ٹیکس کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے نان فائلرز پر زیادہ ٹیکس کی شرح متعارف کروائی تھی، لیکن اس کی وجہ سے نل ریٹرن فائلنگ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ افراد کلیدی لین دین پر زیادہ ٹیکس کی شرح ادا کرنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، موجودہ نظام کے تحت نان فائلرز 15 قسم کے لین دین پر زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں جن میں پراپرٹی اور گاڑیوں کی خریداری بھی شامل ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ نان فائلرز کا تصور ایک منفرد پاکستانی اختراع ہے اور حکومت قانون میں ترمیم کرکے اس تصور کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مجوزہ اصلاحات کا مقصد حقیقی فائلرز اور ریٹرن فائل کرنے والوں کے درمیان فرق کرنا ہے تاکہ ٹیکس کی زیادہ شرح یا موبائل فون سم جیسی خدمات کی معطلی جیسے جرمانے سے بچ سکیں۔


مشہور خبریں۔
کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2014 سے 2018 تک خلیج فارس کے چھوٹے ممالک میں
اکتوبر
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛امریکی اتحاد کی تصدیق
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اامریکی اتحاد کے ترجمان نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد
مارچ
آسٹریلیا کی طرف سے صیہونی حکومت سے منگوائے گئے 7 بلین ڈالر کے فوجی سازوسامان کی دستاویزات اور ڈرائنگ سامنے آئی ہیں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: سائبر سپورٹ فرنٹ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری انڈسٹریز پر
نومبر
احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نواز دیا
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئی
جون
ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ
دسمبر
سندھ: پُرامن انتخابات کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی
جنوری
شرح سود میں اضافے کے بعد حکومت کو قرضے کی بھاری قیمت دینا پڑے گا
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ حکومت
نومبر
اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد
دسمبر