ٹی بی کا خاتمہ، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی بی کا خاتمہ اور صحت کی معیاری خدمات تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تپ دق (ٹی بی) کے عالمی دن 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ کے لیے ہر فرد کی خدمات کو سراہا اور ٹی بی کے خاتمے اور شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صحت عامہ کی ترجیح کے طور پر ٹی بی سے نمٹنے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کے لیے مختلف پروگراموں اور پالیسیوں کو نافذ کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ٹی بی صحت کا ایک عالمی چیلنج بنی ہوئی ہے، جو تکلیف دہ ہے اور ہر سال تپ دق سے بہت زیادہ جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امر انتہائی اہم ہے کہ ہم سب عالمی صحت کے ایجنڈے میں ٹی بی کے خاتمے کو ترجیح دیں اور اس کے وسائل مختص کریں، ٹی بی سے پاک دنیا کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی ضروری، معیاری خدمات تک رسائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم اپنے شہریوں کو صحت کی مساوی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نجی شعبے اور عالمی شراکت داروں کے کردار کی دل کی گہرائیوں سے تعریف بھی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام شراکت داروں، تنظیموں، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے کوششوں میں متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج تک رسائی بڑھانے، ٹی بی کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئیے ہم مل کر کام کرنے کا عہد کریں، پاکستان سے ٹی بی کے خاتمے کے اپنے مشن میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی استقامت نے شرم الشیخ اجلاس کی مذمت کی

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مصر میں

تل ابیب ٹی وی: غزہ شہر پر زمینی اور فضائی حملے شروع ہو جائیں گے

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے آنے والے دنوں میں غزہ شہر

حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:الجزائر ٹی وی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور

جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں اضافہ

?️ 2 دسمبر 2025 جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں

2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز

شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے

امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے