ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بحال ہو گئے

?️

 اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے۔
راولپنڈی کی مصروف مری روڈپر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔ ٹریفک پولیس نےتمام رکاوٹیں ہٹادیں۔مری روڈصدرسےفیض آبادتک ٹریفک بحال ہو گئی۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال ہے۔

اس کے علاوہ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند ہے، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کے لیے کھلے ہیں۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند ہے، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے احتجاج اور دھرنے کی دھمکی کے پیش نظر جُڑواں شہروں میں مختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مشہور خبریں۔

عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو آئندہ ہفتے عمران خان کے کیس کے ساتھ سنا جائیگا، چیف جسٹس

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے

اسرائیلی قابضین کا غزہ شہر پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ہے

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے غزہ شہر پر بیک وقت

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا

?️ 29 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

روس کی ایلون مسک کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش 

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیرترین

حماس لچک دکھا رہا ہے، تل ابیو رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے: لاپیڈ کا اعتراف

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست میں اپوزیشن جماعت

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 22 ستمبر 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر

نیتن یاہو کی برطرفی صہیونی معاشرے کے لیے ناگزیر ہے؛صیہونی کنست رکن کا مطالبہ

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے مخالف کنست رکن گیلاد کاریو نے بنیامین نیتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے