ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی

ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی

?️

لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ  خاتون عائشہ اکرم کو دھمکیاں ملنےکے بعد ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے جنہیں جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیر کسی کو ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ، عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنےکےبعد والدہ بیمارہوگئی ہیں۔عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8اہلکارتعینات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کےبغیرکسی کوملنےکی اجازت نہ دی جائے۔

گذشتہ روز آئی جی پنجاب کی بنائی گئی پولیس ٹیم نے متاثرہ لڑکی سےملاقات کرکے بیان قلمبند کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم کودئیےگئےبیان میں لڑکی نےپولیس کی شکایت نہیں کی، لڑکی نےصرف اپنےساتھ واقعےکی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نےگرفتارملزمان سےبھی پوچھ گچھ کی، ٹیم پیرکواپنی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کوپیش کرے گی ، ٹیم نےغفلت کےذمہ دارپولیس افسران کاتعین کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یمن کی خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے اقتصادی کمیشن نے اس بات

صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر

جنرل گوٹیرس کو غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آج دوحہ میں

اقوام متحدہ ایک ناکارہ اور بے بس ادارہ، اس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت

?️ 29 مئی 2021(سچ خبریں) اقوام متحدہ جس کے قیام کا مقصد مظلوموں کی حمایت

بشنیل نے خود کو کیوں آگ لگائی؟

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے

حزب اللہ نے صیہونیوں کو کن راکٹوں سے گرایا؟

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: العہد لبنان نیوز سائٹ نے لبنان کی حزب اللہ کو اینٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت

?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے

سپریم کورٹ کا سٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے فنڈز جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے