?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت مری ڈویلپمنٹ اینڈ امپروومنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ٹورازم پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ تربیت دینے کی ہدایت کی۔
تعطیلات اور عید الاضحٰی کی آمد سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ”دلکش مری“ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سیزن کے دوران مری کے ہوٹلوں کے کرائے کا تعین کرنے کا حکم دیا جس سے سفید پوش طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مری میں ٹریل موٹر بائیک ایمبولینس چلانے کا جائزہ لے کر حتمی پلان پیش کیا جائے۔ ریسکیو 1122 کے تعاون سے ٹورازم پولیس کی پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے۔ مری آنے والی ٹریفک کو کیمروں کےذریعے ہفتہ بھر 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مری سمیت سیاحتی مقامات پر سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی، مزید کہا کہ انتظامیہ سیاحوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنانے۔ مری کے دیہات میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا سسٹم وضع کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے املاک میں آتشزدگی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے فائر سیفٹی پلان طلب کرلیا
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ مری کی 34 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت مکمل ہو چکی ہے۔ کلڈنہ چوک کو ری ڈیزائن کر کے وسیع کیا جا رہا ہے۔ سڑکوں کی لینڈ مارکنگ اورسائن بورڈ کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ مری کی سڑکوں کے اطراف دکانوں کو یونیورسل شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں عمران گورایہ، سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات ،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی، سی پی او، ڈپٹی کمشنر،سی ٹی او اور متعلقہ حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
مشہور خبریں۔
یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
مئی
بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو
جولائی
افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس
جنوری
خیبر پختونخوا: آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں 12 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے دوران
اگست
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
11 ملین برطانوی اپنے روز مرہ کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے نے اعلان کیا کہ
مئی
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
?️ 5 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران
مارچ
کابل کے تعلیمی مرکز میں دھماکے کے بعد طلباء کا احتجاجی اجتماع
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی حمایت میں
اکتوبر