?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندو خیل کہتے ہیں کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیئے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے جہاں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے، آج کی سماعت میں سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے۔
دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ ’ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟‘ جس پر فیصل صدیقی نے بتایا کہ ’105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے‘، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ’20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں‘۔
اپنے دلائل میں فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ’امریکہ میں رواج ہے کہ دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ کہتے ہیں کہ کورٹ مارشل کرنا ہے اس کا بھی متبادل ہے‘، اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ’جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیئے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے؟‘۔
اس کے جواب میں فیصل صدیقی نے کہا کہ ’ٹرائل میں زمین آسمان کا فرق ہے ایک ٹرائل آزاد ہے دوسرا ملٹری میں ہے جہاں دفاع پاکستان کو خطرہ ہو وہاں سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو سکتا ہے لیکن 9 مئی واقعات میں تو کیسز توڑ پھوڑ کے ہیں‘، جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ’سارے فورم موجود ہیں اور قابل احترام ہیں‘، اس موقع پر وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ ’8 تھری اے میں ایف بی علی نے کہا تھا آپ قانون کو چیلینج نہیں کرسکتے‘۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے ایک ہوٹل میں سعودی وفد اور تل ابیب وزیر جنگ کی بیک وقت موجودگی
?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو اطلاع ملی کہ سعودی عرب کے نائب
مئی
2022 فلسطینیوں کے لیے سب سے خونی سال
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: 2022 فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور صہیونیوں
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر: جامع مسجد پھر سیل کردی گئی، میرواعظ گھر میں نظر بند
?️ 20 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض
اکتوبر
عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا: فرخ حبیب
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے
جولائی
روس یوکرین جنگ میں امریکی سائبر ایڈونچر
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مائیکروسافٹ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں ماسکو-کیف تنازعہ کے
مئی
ہمیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان اس رفتار کی توقع نہیں تھی: عطوان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار نے رائی الیوم اخبار میں
جون
چینی فوج ہائی الرٹ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:آبنائے تائیوان سے امریکی کروزروں کے گزرنے کے بعد چینی فوج
اگست
صہیونی فوجی سروس سے فرار
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع
مارچ