?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویکسیں لگوانے سے آپ کے جسم میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ عوام کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر توجہ مت دیں، ویکسیں لگوانے سے جسم میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، بیماری کا علاج دل سے نہیں دوا سے ہوگا، صحت کے تحفظ کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔
لہذا افواؤں پر توجہ مت دیں اور جلد از جلد خود کو رجسٹر کروا کر اپنا تحفظ یقینی بنائیں۔ کیونکہ بیماری کا علاج دل سے نہیں دوا سے ہو گا۔
مزید برآن وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 100 سے اوپر چلی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے پچھلے ایک ماہ میں بڑی سختی کی جس کی وجہ سے کیسز میں کمی آئی۔
ایک ماہ بعد پھر سے ایک دن میں کورونا کیسز 100 سے اوپر چلے گئے ہیں، کورونا کی چوتھی لہرآچکی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، آج سے پھر سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سختی کرنے جا رہے ہیں۔ ہماری 15ٹیمز اسلام آباد میں مختلف جگہوں کا معائنہ کریں گی۔ اسلام آباد میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد کریں گے۔
انڈور تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تقریباً 7 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ بہت سارے لوگ کورونا ویکسی نیشن نہیں کرانا چاہ رہے۔ ڈیلٹا وائرس تیزی سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پھیل رہا ہے۔ اگر یہ مکمل طور پر پھیل گیا تو ہمیں ویکسی نیشن کے عمل کو پھر سے کرنا ہوگا۔ تمام شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل ہے۔
عید سے پہلے حالات کو مکمل طور پر قابو میں لینا ہوگا، تاکہ عید پر لاک ڈاؤن نہ لگانا پڑے۔ اگر حالات قابوں میں نہ آئے تو عید پر لاک ڈاون لگانا پڑے گا۔ ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاوَن کا عندیہ دے دیا، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے، کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پُرہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کرنا پڑے گا، شہری ماسک کا استعمال اور ویکسین لازمی لگوائیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
ستمبر
الظواہری کو طالبان کے معاون وزیر کے گھر پر نشانہ بنایا گیا: نیویارک ٹائمز
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: کابل پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم
اگست
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر
مارچ
انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: حال ہی میں فوٹو شئیرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ
نومبر
فلسطینی عہدیدار: سعودی عرب فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے گا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
افغان طالبان کے سروں پر موت کے بادل
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں
اپریل
سعودی عرب نے ایک بار پھر شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کیا
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں
مئی
ترک فوج نے شمالی عراق اور شام میں بمباری کی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے جمعرات کی صبح شمالی عراق اور شام
مئی