?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے ۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں۔جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے کہا کہ بہت شکریہ، آپ جیسے وکلاء کا ساتھ خوشی کا باعث ہے، ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں اور التوا سے گریز کریں۔
وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں تو آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا، تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہہ لگایا۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلا م آباد میں منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اوروفاقی وزرا شرکت ہوئے ، تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ اورریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔
تقریب میں جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال 2014ء میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی فائزعیسی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے دس رکنی لارجر بینچ اوربرطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والے بینچ کے سربراہ رہنے سمیت ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس اور سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے۔


مشہور خبریں۔
ٹویٹر کا صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچرمتعارف کرانے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے صارفین
جولائی
صیہونیوں کے حامیوں کو جہنم میں پہنچا دیں گے؛ یمن کی دھمکی
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک عہدیدار نے اس ملک کے خلاف کسی بھی
نومبر
مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے
ستمبر
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون
ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے
?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی
ستمبر
افغانستان اور امریکی AUKUSمعاہدہ شاہراہ ابریشم پر چین کے مقابلہ میں
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکہ انڈو پیسیفک میں میری ٹائم سلک روڈ کو نشانہ بنا
ستمبر
وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے دوجوان شہید ہو گئے
?️ 3 اگست 2021خیبر پختوانخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے
اگست
سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہم بھی اس کی تمدید کرنے پر مجبور نہیں ہیں: صنعا
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ برائے دفاع اور سلامتی کے نائب
مئی