?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔ پاکستان بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس میں بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ، حسن رضا پاشا اور صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت شریک تھے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ دیا، سپریم کورٹ فیصلے میں کوئی قانونی خلا ہے تو دیکھا جاسکتا ہے، وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست رات کو لگتی تھی، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پی ٹی آئی انے حق میں فیصلے آنے پر خوش تھے، اب آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔
وائس چیئرمین ہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن ایک گاؤں میں کروایا ، پی ٹی آئی کو لانے والی طاقتوں نے ہی انہیں واپس بھیجا، پی ٹی آئی کا سربراہ جمہوری نہیں تھا جسے تحریک عدم اعتماد سےگھربھیجا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم ہے تو بتائیں۔
صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ اداروں اور ججزپر تنقید کرنے والی روش کو روکنا ہوگا، کسی نے فیصلوں کے اوپر کوئی قانونی تنقید نہیں کی، صرف ججزکو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ججز پر تنقید کے ٹرینڈ کو روکنا چاہیے، ہم ججز کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ججزکے خلاف مہم جوئی کی روایت چل پڑی ہے، فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے ججز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا
?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے
جولائی
حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا
جون
حکومت کو معاشی بحران تسلیم کرنا چاہیے:پاکستان بزنس کونسل
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان چیمبر آف کامرس نے حکومت سے اقتصادی بحران کے واضح
جنوری
امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: ماسکو
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے آج بدھ
مئی
یوکرین کی معیشت تباہی کے دہانے پر؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی
مارچ
امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ
مارچ
یمنی فوج نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
نومبر