?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔ پاکستان بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس میں بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ، حسن رضا پاشا اور صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت شریک تھے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ دیا، سپریم کورٹ فیصلے میں کوئی قانونی خلا ہے تو دیکھا جاسکتا ہے، وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست رات کو لگتی تھی، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پی ٹی آئی انے حق میں فیصلے آنے پر خوش تھے، اب آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔
وائس چیئرمین ہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن ایک گاؤں میں کروایا ، پی ٹی آئی کو لانے والی طاقتوں نے ہی انہیں واپس بھیجا، پی ٹی آئی کا سربراہ جمہوری نہیں تھا جسے تحریک عدم اعتماد سےگھربھیجا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم ہے تو بتائیں۔
صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ اداروں اور ججزپر تنقید کرنے والی روش کو روکنا ہوگا، کسی نے فیصلوں کے اوپر کوئی قانونی تنقید نہیں کی، صرف ججزکو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ججز پر تنقید کے ٹرینڈ کو روکنا چاہیے، ہم ججز کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ججزکے خلاف مہم جوئی کی روایت چل پڑی ہے، فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے ججز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
جو مرضی کر لیں حکومت تو ہماری آنی ہے، اب یہ نہیں بچیں گے، عمران خان
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
فروری
عراقی مزاحمت کا عین الاسد اور شام میں دو امریکی اڈوں پر حملہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ہفتے کے اوائل میں ایک
فروری
یوکرین نے روسی کتابوں اور موسیقی پر پابندی لگائی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کی پارلیمنٹ نے اتوار کو دو بلوں کے
جون
ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
دسمبر
وزیر تعلیم نے معمول کے مطابق اسکول کھولنے کا اعلان
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں
فروری
5 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی خاندان غذائی عدم تحفظ کا شکار:عبرانی میڈیا
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں 530000 سے
مارچ
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں
جولائی