وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی میڈیا کو بریفنگ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 3 اپریل سے آئین شکنی کا شروع ہونے والا عمل آج تک پنجاب میں جاری ہے، پی ٹی آئی آئین شکنی کے ساتھ ساتھ غنڈہ گردی کر رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مسلسل آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن جا رہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ (ن) لیگ کا پارٹی وفد نجی دورے پر نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے لندن جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے، ہم وہ کام کریں گے جو پاکستان اور عوام کے حق میں بہتر ہو۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں مشاورت نہیں ہوتی، وہاں صرف ایک شخص کی بات سنی جاتی ہے، ان کی پارٹی میں ایک شخص کی ضد، تکبر اور فیصلہ سازی کے ذریعے معاملات چلائے جاتے ہیں اور اسی شخص کے حکم پر ملک میں آئین شکنی بھی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے حکم کے اوپر 3 اپریل سے آئینی عہدیدار صدر مملکت، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر پنجاب آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ان عہدوں کے اختیارات کا ناجائز استعمال آئین پاکستان پر حملہ ہے، اس آئین شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک تو آئین شکنی کی جارہی ہے اوپر سے غنڈہ گردی بھی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں وزارت قانون کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اس طرح کی آئین شکنی کا سد باب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کبھی کسی کو آئین پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت حنیف عباسی کی تعیناتی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرائے گی، حنیف عباسی ضمانت پر ہیں اور عدالت کے نوٹس کا سیاق و سباق کے ساتھ جواب تیار کیا جا رہا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مہنگائی کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تین اشیائے ضروریہ چین، آٹا اور گھی کی قیمتوں پر نظر رکھنےکے لیے وزیراعظم نے ایک مانیٹرنگ میکینزم بنا دیا ہے اور صوبوں سے بھی اس سلسلے میں مکمل رابطہ ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے اور تمام حقائق و حکومتی اقدامات اور منصوبوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم کو گزشتہ حکومت کے کارناموں سےاگاہ کریں گے اور قوم کے سامنے پی ٹی آئی حکومت کا نامہ اعمال پیش کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگرپی ٹی آئی حکومت کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ ہوتا تو آج عمران خان کو جھوٹا سازشی خط دکھانے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن کیونکہ عمران خان کی کارکردگی کا صفحہ خالی ہے اس لیے وہ یہ جھوٹا سازشی خط لہرا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور انگلینڈ ہماری کارروائیوں کو متاثر نہیں کر سکتے: یمن

🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطی نے کہا کہ

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات

ملک کیسے ترقی کرے گا؟: بیرسٹر سیف

🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے

منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل ہے، یہ تو فائز عیسٰی بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی

🗓️ 20 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی

اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن

🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب

آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

🗓️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے

چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان

اسرائیل کا ایک اور خواب ناکام

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے