?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سے کپاس منگوانے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا جس میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز بھارت سے کاٹن منگوانے کی تجویز پیش کی تھی۔آئی سی سی نے قیمت کم ہونے پر بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے کابینہ نے مسترد کر دیا ہے۔
گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کونسل نے بھارت سے چینی کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی اجازت دی۔ کہ وزارت تجارت نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد سمریاں ای سی سی کو بھجوائی تھیں۔ بھارت سے چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اور کمرشل درآمد کنندگان کے ذریعے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی سی نے بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کمی پورا کرنےکے لیےکپاس درآمد کرنا پڑتی ہے، بھارت سے کپاس اور یارن کی درآمد سستی پڑے گی، کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کے باعث یارن پر بھی دباو پڑا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کر دیا تھا۔واضح رہے کہ 2020 کپاس کی فصل کی پیداوار کے لحاظ سے ملکی تاریخ کا بدترین سال رہا تھا۔گزشتہ برس کپاس کی فصل کی پیداوار میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد حکومت نے بھی اِس پر نوٹس لیا تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی خاطرہ خواہ اقدامات اُٹھائے نہ جا سکے۔
مشہور خبریں۔
ایک ٹرانس اٹلانٹک ڈیل کے سائے؛ تجارتی معاہدہ یا سیاسی شو؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جہاں برطانوی حکومت کے اہلکار امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی
مئی
نائجر پر فوجی حملے کے امکان
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:ساحل عاجل کے صدر Alassane Ouattara نے کہا کہ ECOWAS نے
اگست
وزیرداخلہ کا الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود آنے کا دعویٰ
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا
اکتوبر
الجولانی کی صہیونی ریاست سے تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن کری میلز نے انکشاف کیا
اپریل
کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں کے
فروری
الیکشن کمیشن سیاسی بحران کے حل کیلئے فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلاول
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
ستمبر
ایرانی صدر کے دورہ لاطینی امریکہ کے اغراض و مقصد
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےلاطینی امریکہ کے دورے کے لیے
جون
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر