?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ن لیگ سے متعلق اہم اکنشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں 4 ارکان ایسے ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔ ن لیگی ان 4 اراکین کو اس عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے‘ ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو یہ خوش آئند بات ہے کہ نون لیگ میں چار ارکان ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل اور قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرائت رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ن لیگی ارکان کو مشورہ دیا کہ اِس عزم کا اظہار اُنہیں بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام کرنا چاہیے ، ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ، حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ، ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے ، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں ، عمران خان اور حکومت نےعوام کے ساتھ بہت بڑاظلم کیا ، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے جب کہ تحریک عدم اعتماد کا عمل باہمی مشاورت سے ہوگا۔
مشہور خبریں۔
غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل تیز کرنے کیلئے مزید کراسنگ پوائنٹس قائم
?️ 28 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے
اکتوبر
افغانستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہوگا:وزیر خارجہ
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں سہ فریقی
اپریل
کراچی میں امیکرون کیس سامنے آگیا
?️ 13 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کراچی میں
دسمبر
برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار
اگست
کراچی بلدیاتی انتخابات: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی کو برتری
?️ 16 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے
جنوری
غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں
جون
شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: مغربی ایشیا میں امریکی دہشت گردی کی کمان نے شمال
اکتوبر