?️
کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار دینے کی خوش خبری سنادی انہوں نے یہ خوشخبری کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے سنائی حیدر آباد جامشورو میں بھی آئی ٹی کے حوالے سے کام کررہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب میں قائم ہونے والے پہلے منفرد ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کراچی میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ اس کی تعمیر کے بعد پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ ’حیدر آباد جامشورو میں بھی آئی ٹی کے حوالے سے کام کررہے ہیں ، منسٹری آئی ٹی نے ایپ تیار کی، جس میں مختلف چیزوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاگیا، وزیر اعلی سندھ کو بھی ایپ کے لیے خط لکھا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’آئی ٹی کے چینلجز سے آگاہ ہیں، تمام منسٹری پیپر لیس ہوگئی ہے کیونکہ اب تمام وزاتوں میں لیب ٹاپ پر کام کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس بھی کاغذ کے بغیر کیا جارہا ہے جبکہ پارلیمنٹ اجلاس کے لیے بھی پیپر لیس کرنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں‘۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے، کراچی ایپ کے حوالے سے ہم نے منصوبہ تیار کیا ہے، آئی ٹی کی مصنوعات میں سینتالیس فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، ہم اقدامات کر کے مزید ایکسپورٹ بڑھائیں گے‘۔
انہوں نے بتایا کہ نائن ون ون ہیلپ لائن پر کام کررہے ہیں، اس ہیلپ لائن کے نمبر ہر تمام ادارے آن بورڈ ہوں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھانے پر ہم نے کام کیا، اسی سال مردم شماری کے حوالے سے کام کردیا گیا ہے، نیا الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوگا، نئی مردم شماری ڈیجیٹل مردم کے اصول کے مطابق ہوگی جبکہ گرین لائن کا منصوبہ اسی ماہ شروع ہوجائے گا، کے فور منصوبہ کے لیے بھی کوشش ہے کہ اُسے وقت پر مکمل کرلیں‘۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون
امریکی اور اسرائیلی معاشرے ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں:نوم چامسکی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مشہور امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے اپنے ایک انٹرویو میں
اپریل
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 غیرملکی باشندے گرفتار
?️ 22 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں سکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16
فروری
دیوانِ لاہے نے نیتن یہو کی گرفتاری کی درخواست کو مسترد کیوں کیا ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICC) کے اپیلز چیمبر نے صہیونی
اپریل
الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ
جولائی
یمن میں امریکی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جنوری
عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ
فروری
گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا
?️ 13 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد
نومبر