وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ہیڈ آف ایوانجیلیکَل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ہیڈ آف ایوانجیلیکَل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ آرچ بشپ ٹیپی لوما اپنے وفد کے ہمراہ جس میں فن لینڈ کے پاکستان میں سفیر ہنورپاٹی بھی شامل تھے، نےملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران آرچ بشپ نے حکومت پاکستان کی اس اقدام کو سراہا کہ اس نے ایک مخصوص وزارت برائے انسانی حقوق قائم کی ہے جو عالمی سطح پر ایک منفرد اقدام ہے کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے اس نوعیت کا باقاعدہ ادارہ موجود نہیں ہے۔وفد کو وزارت کی تنظیمی ساخت، اس کے منسلک شعبہ جات اور قانونی کمیشنز سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ وزارت کے انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور توسیع کے وسیع دائرہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تبادلہ خیال میں وزارت کے کثیر جہتی کردار کو اجاگر کیا گیا جس میں بنیادی حقوق کے تحفظ، خلاف ورزیوں کی نگرانی، شعور اُجاگر کرنا، اور صوبائی حکام اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مربوط اقدامات شامل ہیں۔آرچ بشپ نے وزارت کی جامع حکمت عملی کو سراہا جو کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ اور سہولت کے لئے وقف ہے، بشمول اقلیتوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، بچوں کی حفاظت اور معذور افراد کے حقوق۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے بین المذاہب مکالمے، سماجی شمولیت اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف کمیونیٹیز میں احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور ہر شہری کو عزت، مساوات اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔آرچ بشپ نے وزارت کی جاری کوششوں کی تعریف کی اور حکومت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مزید تعاون کی توقع ظاہر کی تاکہ انسانی حقوق اور پرامن بقائے باہمی کو مستحکم کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

سعودی 2030 ویژن دستاویز

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور

اسرائیلی فوج میں فورسز کی کمی کی وجہ سے خواتین کی بھرتی

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے مطابق اس وقت آہنی تلواروں کی جنگ

امریکہ کی مکمل اقتصادی تباہی

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً نصف امریکیوں کا خیال

روس اور سعودی عرب کا ایران-اسرائیل جنگ بندی اور فلسطین کے مسئلہ پر اہم موقف

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں

ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس

اسحاق ڈار 23 سے 24 اگست بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کریں گے

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23

وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، جنوبی پنجاب کے معاملات پر تبادلۂ خیال

?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے