وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

چھٹی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنگ کے بعد غزہ میں سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا مصر کا منصوبہ

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا ہے کہ مصر نے غزہ

الیکشن کمیشن نےسال 2026 کے پہلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سال 2026 کے پہلے ہفتے

روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک طرف یوکرین کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے

فلپائن کی بھیڑ بھری جیلوں میں چونکا دینے والا اسکینڈل

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:منیلا کے ایک لانڈرومیٹ میں میں 70 قیدیوں کی سڑی ہوئی

برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان

یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 28 جون 2021برلن (سچ خبریں)  یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے

چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے حملے، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 25 دسمبر 2022چمن: (سچ خبریں) چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے علیحدہ علیحدہ

سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے