?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پھر اگلے ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہوگی، ایک ادارے کی نجکاری کیلئے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہوگی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان ری- انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں، ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب
نومبر
چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر سے ملاقات کی
?️ 15 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جون
شام کے شہر ادلب پر امریکی حملے میں 13 شہری ہلاک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو
فروری
افغان دہشتگرد کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی
مارچ
کیا نیتن یاہو وزیر اعظم بننے کے لائق ہیں؟ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: شاباک کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو
اپریل
ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا حکم جاری
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں ہندو
اگست
مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوج کا تشدد
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے کچھ
جنوری
وزیراعلیٰ سندھ کا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ
?️ 6 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
جون