وفاقی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون کیلئے پرعزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون اور اس  کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب حکومت نے بھی جنوبی پنجاب کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ،پنجاب کابینہ نے اس حوالے سے جو فیصلہ کیا وہ تاریخ سازفیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ  ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا ہے گیا ہے،ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ  جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیاربنایا گیاہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے۔  جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے ۔اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک شامی مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانے سے روک رہے ہیں: لبنانی وزیر خارجہ

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں

یورپ میں جمہوریت کا خاتمہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت کے خلاف اور صدر ایمانوئل میکرون کے غیر مقبول پنشن

تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے

فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں

برطانیہ میں گھر کے کرائے کی جگہ جنسی استحصال

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اس ملک میں اخلاقیات کے ایک نئے

فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار

?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی

پاکستانی خاتون نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے

گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا  استعمال کیا: شبلی فراز

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے