وفاق کردار ادا نہیں کرے گا تو سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے، پشاور ہائیکورٹ

?️

پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وفاق کردارادا نہیں کرے گا تو سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے،کیا وفاق صوبے کے خط کا انتظار کرے گا، اپنی کوئی ذمے داری نہیں؟ روزانہ فوج کے افسران و جوان شہید ہو رہے ہیں، کیا وفاق کو وہ نظر نہیں آتا؟

خیبر پختونخوا میں امن و آمان کی ابترصورتحال سے متلعق کیس کی سماعت میں عدالت عالیہ نے ایڈیشل چیف سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈی آئی جی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ جنوبی اضلاع میں عدالتوں اور ججز کی سیکیورٹی کی کیا صورت حال ہے؟ ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ عدالتوں، ججز اور انکی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ججز کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کمزرو ہے، پولیس والے بھی اس میں محفوظ نہیں، کیا صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھایا ہے؟جب تک وفاق اس میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تب تک سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے معاملے پر ہم سے کوئی رابط نہیں کیا۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ کیا وفاق صوبائی حکومت کے خط کا انتظار کرے گی، آپ کی اپنی کوئی ذمے داری نہیں؟ روزانہ فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے افسران و جوان شہید ہو رہے ہیں، کیا وفاق کو وہ نظر نہیں آتا؟ عدالت وفاق کے جواب سے مطمئن نہیں ہے، نگرانی کے لیے آپ کے پاس کون سے آلات ہے، کیا آپ کے پاس ڈرون ہے؟

ڈی آئی جی لیگل اختر عباس نے بتایا کہ ہمارے پاس ڈرون نہیں ہے، نقل و حرکت کے دوران زیادہ نگرانی اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے کرتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جنوبی اضلاع کی سیکیورٹی تو دور کی بات چارسدہ میں عدالتوں کی سیکیورٹی میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ وفاق کے جواب سے مطمین نہیں، صوبے کیساتھ بیٹھ کر معاملے سیکیورٹی مسلے کو حل کریں اور جواب جمع کریں۔

عدالت نے ایڈینشل چیف سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب کیے جانے کی ’مصدقہ اطلاعات‘ کے بعد دفعہ 144 نافذ

?️ 1 مئی 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں ؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری

?️ 25 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے اس ماہ اپنے یوکرائنی ہم

ماڈورو کا اغوا ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی: یوراگوئی پارلیمنٹ

?️ 8 جنوری 2026 سچ خبریں: یوراگوئے کی پارلیمنٹ کے نمائندے نے امریکہ کی جانب

پنجاب حکومت گری تو سب کو نقصان ہوگا

?️ 29 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب

ایف بی آر کا سسٹم ہیک کئے جانے کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے