?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اس ملک کی عدالت اور اس وقت کی حکومت کی اجازت سے ملک سے باہر گئے ، وہ جب تشریف لائیں گے تو ملک کے آئین و قانون کے حساب سے ان کے ساتھ سلوک ہوگا۔
کراچی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرا پرانا گھر ہے جو جمہوریت کے ارتقامیں ایک اہم مورچہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی ایک تاریخی حیثیت ہے، فکر، علم و دانش کی آزادی اور عوام کے حق حکمرانی میں کراچی پریس کلب کا کردار لائق تحسین ہے، دور آمریت میں بھی کراچی پریس کلب سے جمہوریت کے لیے توانا آواز ابھری، آج بھی پاکستان کے محنت کش، مظلوم عوام اپنا دکھ درد سنانے کراچی پریس کلب آتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کی ملازمتوں سے متعلق مسائل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت ایک آئینی و قانونی حکومت ہے، ہمارے دور میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پرنسپل انفارمیشن افسر کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے، اس کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے اندر آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرائے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی ہر طرح سے مدد کرے گی اور الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی، اس کے بعد الیکشن کی حتمی تاریخ بھی دے دی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں موجود قیمتوں سے ہوتا ہے، موجودہ نگران حکومت کے انتظامی اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے جس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر بھی پڑتا ہے، امید ہے کہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ محترم نواز شریف صاحب تین مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں، وہ ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں، وہ جیل کی دیواریں توڑ کر لندن نہیں گئے تھے، اس ملک کی عدالت اور اس وقت کی حکومت کی اجازت سے باہر گئے تھے، وہ جب تشریف لائیں گے تو جو ملک کے آئین اور قانون کے حساب سے ان کے ساتھ سلوک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جب وہ تشریف لائیں گے تو اس سے پہلے وہ کوئی حفاظتی ضمانت لیں گے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ہے کہ وہ کس عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، کیا وہ اپنی سزا کی معطلی کے لیے کوئی درخواست دیں گے، مجھے نہیں معلوم کہ عدالت کیا فیصلہ کرے گی، یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب نگران حکومت نے نہیں دینا۔
مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ اس سوال کا جواب نواز شریف نے خود دینا ہے یا پھر اس کا جواب ملک کے آئین اور قانون کے نظام نے دینا ہے ، میں اس پر مزید قیاس آرائی نہیں کروں گا۔


مشہور خبریں۔
نئی دہلی اور قاہرہ اسٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں: مصر اور بھارت نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی
جنوری
روس کے خلاف مقدمہ چلانے کی مخالفانہ تجویز پر ماسکو کا شدید ردعمل
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے نمائندوں میں سے ایک نے یورپی
ستمبر
این سی اوسی نے موسم گرما میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت دے دی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد
جون
افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے؛ طالبان کا اعلان
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اتوار کی شام ایک
اگست
لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں: جرمن وزیر خارجہ
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: بیروت میں جرمن ہمقتد یوہان وڈی فول سے ملاقات کے دوران،
اکتوبر
فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق
?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم
دسمبر
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
نومبر
ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے
اکتوبر