?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے،وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ شعبے میں شفافیت اور استعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کا نادر موقع ہے۔ پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ سیکٹر کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور پاکستانی شپنگ لائنز کے ذریعے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پرہدایت دی کہ فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کے اقدامات کئے جائیں۔شہباز شریف نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شعبے کی از سر نو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کیا جائے تاکہ شپنگ سیکٹر قومی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکے۔


مشہور خبریں۔
مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد علاقائی امن کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے
?️ 28 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں
اکتوبر
امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے ایک بار پھر سینچری ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 2 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری
جولائی
مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین
جولائی
وزیر توانائی حماد اظہر بلاول بھٹو پر جم کے برسے
?️ 18 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان
جون
بارشوں اور سیلاب سے دو ماہ میں785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب
اگست
اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
?️ 13 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ نشست کے ضمنی انتخاب
اگست
عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 اپریل 2025جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا
اپریل
شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع
جنوری