?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والےادارے اور حکومت وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات روکنے کے لیے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک سی) اور دیگر نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
شرکا نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی اور غیر ملکی کرنسی کی ریگولیشن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور اقدامت پر پیش رفت پر بھی اجلاس میں بحث کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومتی محکمے وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات روکنے کے لیے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے کیونکہ ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نےزبردست اقدامات کے اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے متحد ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ اسی طرح اپیکس کمیٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہوا تھا، اور مذکورہ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف نے صوبوں کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان کو معاشی نقصانات سے نکالا جائے گا۔
جنرل عاصم منیر نے اگست میں نگران حکومت کو یقین دلایا تھا کہ معاشی بحالی، ملک کو ترقی اور خوش حالی کے لیے پالیسی کے تسلسل میں پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔


مشہور خبریں۔
شہید نصراللہ کی مزاحمتی میراث ہمیشہ باقی رہے گی
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں: لبنان کی اسلامی شیعہ اعلیٰ کونسل کے نائب صدر شیخ
ستمبر
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر لگژری لائف سٹائل دکھانیوالے انفلوئنسرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
ستمبر
سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی یمن میں فائرنگ کے 199 راؤنڈز کی خلاف ورزی
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے منگل کی رات آفیسرز کے
مارچ
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
مصری اور صیہونی وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی تنازعہ اور صیہونی حکومت کو درپیش
جون
رضاربانی کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کامطالبہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی
اگست
معذرت خواہی یا دھوکہ دھڑی ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوآحبیب نے بتایا کہ سویڈن کی
جولائی
فلسطین پر ہونے والی علمی کانفرنس کی منسوخی؛ فرانسیسی آزادیِ بیان پر صہیونی کی لابی کا دباؤ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطین اور یورپ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس، جو فرانس
نومبر