?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکیج‘ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم سے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں شہباز شریف نے پیکیج کا اعلان کیا، پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سال یعنی نومبر 2025ء سے اکتوبر 2028ء تک کے عرصہ میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں، جس کے تحت صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کو خاطر خواہ کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، آئندہ تین برس میں پورا سال صنعتی و زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی، روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین اور نہ ہی کوئی دیگر شعبہ اٹھائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس موسم سرما میں دیئے جانے والے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے، ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کی خطے میں مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کہتے ہیں کہ معاشی بحران سے معاشی استحکام کا سفر کٹھن ضرور تھا لیکن معاشی ٹیم کی محنت اور آپ سب کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی، اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے، پختہ یقین ہے آپ کے تعاون اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معاشی خودمختاری کا ہدف جلد حاصل کرلیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ
اپریل
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
مارچ
بائیڈن کے براہ راست حکم سے کتائب حزب اللہ پر امریکی حملہ
?️ 26 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کتائب
فروری
پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو ایک اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے ،
فروری
اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار
?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار معروف عرب تجزیہ
اکتوبر
صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں
اگست
ملکی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، آرمی چیف
?️ 9 مارچ 2024رحیم یار خان: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم
مارچ
جنگی مجرم بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے لگے؛ صہیونی تجزیہ کار کا طنز
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کی
جولائی