وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک (ڈبلیو بی) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ 8 ارب 40 کروڑ ڈالر کے 2 قرضہ جاتی پروگراموں کے جائزے پر بات چیت مکمل کر لی ہے، تاہم عملے کی سطح پر معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایک روز قبل وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی تھی کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران 65 سے زائد تقریبات، فورمز، اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب آئی ایم ایف، عالمی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی اے) کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کریں گے، اور ان کے خصوصی دعوت نامے پر منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے، جو جی-24 اجلاس اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (ایم ای این اے پی) ممالک کے پلیٹ فارم کے موقع پر ہوگی۔

وہ میناپ فورم میں بطورِ کلیدی مقرر خطاب بھی کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیر خزانہ عالمی بینک کے زیرِ اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹل تبدیلی پر ایک علاقائی گول میز اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں دیگر ممالک کے ٹیکس حکام اپنی ٹیکس اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ، وزیرِ خزانہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے 2 دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے اور چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام، امریکی محکمہ خارجہ و خزانہ، اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، اس کے علاوہ وہ امریکی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل بینکوں، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ خزانہ امریکا کے معروف تحقیقی اداروں، اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای) کا بھی دورہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔

?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن

ہیلی کا میرے سے کیا مقابلہ: ٹرمپ

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے نیوز سوشل نیٹ ورک

برطانوی وزارت خارجہ کے ملازمین کو غزہ کی حمایت پر برطرفی کی دھمکی

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کے وزارت خارجہ کے 300 سے زائد ملازمین، جنہوں نے

وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ

?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین

صیہونی کس کی شے پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم

پیلے کا کینسر بڑھتا ہوا

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال نے بدھ

مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف 

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400

وزیراعظم رمضان پیکیج ،40لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان

?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے