?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے وزیرمواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے کہ عوام کو آمدورفت کی سہولیات دینے اورتجارت و سیاحت کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سڑکوں اور موٹرویز کی تعمیر ضروری ہے جس کے لئے صوبائی حکومت بھر پوراقدامات اٹھا رہی ہے اورسوات موٹروے فیز۔II کا منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرصوبائی وزیرجنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد علی،سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی سمیت سوات موٹر وے فیز۔II کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برکت علی، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اسد علی اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں سوات موٹروے فیز۔II کے منصوبے کے موجودہ تعمیراتی ڈیزائن اورمنصوبے کو عوامی توقعات کے مطابق مفید بنانے پرتفصیلی غور و خوض کیا گیا،شرکاء اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 36.50بلین روپے کی لاگت پرمشتمل سوات موٹر وے فیز۔IIتقریباً 80 کلومیٹر طویل ہوگی اور9پلوں کی تعمیر کے ساتھ 7انٹرچینج بھی منصوبے میں شامل ہیں جبکہ درکار اراضی کے حصول کے لیے 21.5 بلین روپے مختص کیئے گئے ہیں،صوبائی وزیرمواصلات نے کہا ہے کہ سوات موٹروے فیز۔I کی کامیابی کے بعد صوبائی حکومت اب فیزII کی تعمیرشروع کررہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہوتے ہیں اورسوات موٹر وے فیز۔II میں جہاں بھی مقامی لوگوں کومسائل کا سامنا ہے تو صوبائی حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ انہیں حل کرنے پر توجہ مرکو ز کئے ہوئے ہے،صوبائی وزیرنے اس ضمن میں حکومتی سطح پرایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو مقامی لوگوں کے منصوبے کے حوالے سے تحفظات دور کرنے، ڈیزائن میں مزید بہتری پیدا کرنے اوراسے عوامی ضرورتوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے سوات موٹر وے فیزII کے حوالے سے منعقدہونے والے ا ئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین
جولائی
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا غیر یقینی انجام
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے یہ بھی اطلاع دی
فروری
کل کے احتجاج کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی ، عمل کریں گے۔ سہیل آفریدی
?️ 25 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ
نومبر
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری
یوکرین کی پیش رفت | کیا زیلنسکی کو امریکی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین میں سیاسی اور مالیاتی اسکینڈل کے بعد زیلنسکی کی
نومبر
فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی
اکتوبر
ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: فیصل سلطان
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام کو
اپریل
پنجاب حکومت کا محرم الحرام میں سائبر پیٹرولنگ اور فوری رسپانس فورس کی تعنیاتی کا فیصلہ
?️ 22 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سائبر پیٹرولنگ اور
جون