وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

?️

خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی تاہم عمران خان کے ان پر کافی احسانات ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں اپنے آبائی علاقے مانکی شریف میں ہفتے کو ایک اجتماع سے خطاب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں جسے چاہوں اونچائی پر لے جاتا ہوں اور جسے چاہوں صفر کرتا ہوں اور یہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے ملک سے مقابلہ کر رہا ہوں اور اگر میں کچھ گڑ بڑ کروں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے لیکن عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں۔

اپنے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی میں سنبھالتا ہوں اور سب ہی میری عزت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نوشہرہ کے حلقے پی کے 63 میں 19 فروری کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور ایسے میں پرویز خٹک اور ان کے بھائی صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

دوسری جانب اپنے اس بیان کے بعد پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طرح کی وضاحتی ٹوئٹ بھی کی۔

اپنی ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے لکھا کہ نوشہرہ میں میرے گاؤں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ اُمیدواروں کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک موجودہ دور حکومت کے آغاز سے ہی وزیر دفاع کے منصب پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور یہ ان کچھ وزرا میں شامل ہیں جن کا عمران خان کی حکومت کے دوران قلمدان تبدیل نہیں ہوا۔

پرویز خٹک اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے صوبے کے وزیراعلیٰ کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک جولائی 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 25 (نوشہرہ ون) سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کے اہل نہیں ہیں: لایپڈ

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپیڈ نے جمعرات

طالبان کی ملک میں موجودگی کا دعویٰ، بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور طالبان مذاکرات

لبنانی سرزمین پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کے ۴ بہانے

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے فوجی نمائندے، رائے کیٹس نے ہفتے کی

خرطوم آزاد ہوا؛ امارات کی حمایت یافتہ فوج کی شکست

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: خرطوم پہنچنے اور صدارتی محل میں حاضری کے بعد سوڈان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن

کیا اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں

کیا صیہونی لبنان پر زمینی حملہ کرنے والے ہیں؟ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیلی زمینی تجاوز کے آغاز سے متعلق متضاد

سعودی اتحاد کو یمن میں ایک اور شکست

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی اتحاد کو اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے