?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت علاقائی امن سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی آرشرمن وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچیں ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت اور کوشش کو سراہا، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ افغان عوام کی بہتری کیلئےکام کرے گا، افغان عوام کی نمائندہ حکومت قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نےجنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر امریکی نائب وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل امریکاکی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ کی قومی سلامتی کے مشیر معیدیوسف سےملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکا وفود کی باہمی امور، خطے میں بدلتی صورتحال سمیت معاشی تعاون،تجارت، خطےکی سیکیورٹی،افغان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا گیا، معیدیوسف نے کہا تھا کہ دنیا کو افغان عبوری حکومت سے روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی امن کےلیےخطرہ ہے۔امریکی وفد نے انخلا اور افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر پاکستان کے کردارکو سراہا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب غزہ کی نصف حصے پر قبضہ اور آبادی کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی ذرائع نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے بات چیت میں
جولائی
کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے
مارچ
مشہور ٹارچر "حجاج نکرة السلمان” گرفتار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی ادارے نے جمعہ کے روز اعلان
اگست
فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات
مارچ
پاکستانی میڈیا میں انقلاب اسلامی کی فتح کا جشن
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: پاکستان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز انقلاب
فروری
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ
درجنوں فلسطینیوں کی بھوک سے موت
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں کی گaza میں انسانی المیے اور قحطی
مئی