وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

?️

گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔جج ملک عنایت الرحمٰن، جج جوہر علی اور جج محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

میڈیا کی 10 جون کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کی لا ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔

29 مئی کو عدالت کے چیف جج علی بیگ نے ججز ملک عنایت الرحمٰن، جوہر علی اور محمد مشتاق پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جسے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور 14 روز کے اندر کیس کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل کیے جانے کی درخواست پر جواب داخل کرنے کے لیے 13 جون تک کی مہلت دے تھی۔

درخواست گزار غلام شہزاد آغا نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر ایچ ای سی، وزیراعلیٰ، گلگت بلتستان بار کونسل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

ایچ ای سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے وزیراعلیٰ کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کے بعد اس نے خالد خورشید کو جاری کی گئی ایل ایل بی کی ڈگری کو واپس لے لیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے وکیل امجد حسین نے کہا تھا کہ خورشید خان نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر جی بی بار کونسل سے لائسنس حاصل کیا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ایچ ای سی سے مساوات کا سرٹیفکیٹ لے کر ایک اور غلطی کی۔

اس سے قبل آج صبح گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے سیکریٹری عبدالرزاق نے عدم اعتماد جمع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 9 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں اس پر مزید قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ

?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے

بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے

?️ 4 فروری 2021بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے  اسلام آباد(سچ

داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین

ایک بار پھر ایران اور حزب اللہ کے خلاف بنی گانٹز کی بیان بازی

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج پیر

عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام

اسرائیل نسل پرستی کی وجہ سے تباہی کی طرف گامزن: سویڈش سفارت کار

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق سویڈش سیاست دان اور سفارت کار کارل بیلٹ نے حالیہ

یمن نے یافا کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی فوج کا ہائپرسونک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اپنے ہدف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے