وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی سیکیورٹی سخت، 15 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا حکم

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیرآباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شریک تھے۔ اس دوران انہوں نے ہدایات دیں کہ راستے میں موجود بلند عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے جائیں اور کنٹرول روم سے منسلک راستے پر 24 گھنٹے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں، اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے دیگر اضلاع سے اضافی نفری بھی طلب کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ اور شرکا کے لیے دہرے حفاظتی حصار بنانے کا حکم دیا، انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے بلٹ پروف کنٹینر، روسٹرم اور کنٹینر پر بلٹ پروف شیشے کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حافظ آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کے ساتھیوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اسد عمر اور عمر ایوب کے علاوہ مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں جمعرات سے دوبارہ شروع ہونے والے لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پولیس حکام نے شرکا کو لانگ مارچ کے مجوزہ سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے محکمہ پولیس پر تنقید نہیں کی بلکہ ایک فرد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گوجرانوالہ میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس کا 2 بار شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر عوام کی جانب سے تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے، درج کی گئی ایف آئی آر کو ہر کسی نے مسترد کیا۔

محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکریٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (داخلہ) اسد اللہ خان، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی (آپریشنز)، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، گجرات ڈویژن کمشنر، پنجاب ڈی آئی جی (آپریشنز) گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے آر پی اوز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز اجلاس میں موجود تھے جب کہ راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر، آر پی او، سی پی او، ڈی سی اور جہلم کے ڈی پی او نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

علاقائی تبدیلی کا متحدہ عرب امارات پر بیرونی مداخلت روکنے کے لیے دباؤ

🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تبدیلی

ڈونیٹسک پر یوکرین کے حملے میں متاثرین کی عجیب تعداد

🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ داریا

پہلے ہی ڈرامے میں عمران اشرف کو کہا تھا مستقبل میں بڑے اداکار بنو گے، سمیع خان

🗓️ 6 فروری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے عمران اشرف کے

اندرون سندھ کے لوگوں کو خاص پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے۔عمران خان

🗓️ 9 مارچ 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ،اندرون

امریکہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی فوج کے 101ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا

کشمیر اور فلسطین کے حل طلب دیرینہ تنازعات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے

🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات دنیا کے

امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی نئی تفصیلات

🗓️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں امدادی کارکنوں

ملکی معاشی بحران کو حل کرنے کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے

🗓️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک میں پاور سیکٹر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے