?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں ای پنشن سسٹم کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026ء سے نافذ العمل ہو گا، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا، جسے عملی شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے آئندہ برس جنوری سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی، پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجرا کیا جائے گا، یہ ڈیش بورڈ ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہو گا جو مکمل طور پر پیپر لیس ورک فلو پر مشتمل ہو گا، ای پنشن سسٹم کے تحت ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پر کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ تمام ضروری دستاویزات بھی محفوظ طریقے سے سکین کرکے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کیے جا سکیں گے ، سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کیلئے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کرے گا، نئے سسٹم کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا، ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ہی مکمل کیا جائے گا، سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا، یہ تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانوناً قابل قبول ہوں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ، چیف اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ پر کارکردگی کو مانیٹر کریں گے، مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی، ای پنشن نظام کو دیرپا بنانے کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں،اس نئے پنشن سسٹم کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آن لائن نظام سے پنشنرز کو پنشن کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔


مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی میں چوتھی بار توسیع کا عندیہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی
اگست
مصری وزیر خارجہ کا اسرائیل سے گیس خریداری کے معاہدے پر وضاحت
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے اسرائیل سے گیس خریداری کے معاہدے
دسمبر
عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں
اکتوبر
عراق کو صیہونی حکومت کی طرف دھکیلنے کے پس پردہ عناصر بے نقاب
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: المتحری پروگرام کی نئی قسط میں الجزیرہ نیٹ ورک نے
جولائی
نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی اور مائیکروسافٹ کے خلاف کاپی رائٹس کا مقدمہ کردیا
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سب سے مقبول اوپن اے
دسمبر
صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر
اپریل
نیتن یاہو کے لئے راستہ بند
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان
مارچ
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی انفارمیشن یونٹ نے آج اعلان کیا کہ عراقی فضائیہ
نومبر